غزل: بے بسی کا ٹوٹتا دیوار و در دیکھے گا کون

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ

حوصلہ گر پست ہو برق و شرر دیکھے گا کونبے بسی کا ٹوٹتا دیوار و در دیکھے گا کون

ہے تماشائ حکومت زور پر ہے احتجاجخشک کھیتوں میں کسانوں کا جگر دیکھے گا کون

درمیان لفظ و معنی چل رہی ہے چپقلششاعری کے دل پہ شعروں کا اثر دیکھے گا کون

جس کو دیکھومست و بیخود ہے شب عشرت میں وہشام درد و غم کی پھر روشن سحر دیکھے گا کون

بیچ راہوں میں اچانک رک گیا خود راہ برجانب منزل مرا ذوق سفر دیکھے گا کون

ہم سفر شیشے کے خوابِ قصر میں ہے محوِ خوابزیست کی پیچیدہ راہوں کا حجر دیکھے گا کون

جب بصارت اور بصیرت دونوں ہوں مفقود پھرخلد کے محلوں میں ضم ریتوں کا گھر دیکھے گا کون

گر یونہی لاحق رہا موجوں کی طغیانی کا خوففکر کی پھر سیپ میں فن کا گہر دیکھے گا کون

کہ رہا ہے ہو کے نمدیدہ یہ معیار ادببے ہنر ہو اوج پر تو پھر ہنر دیکھے گا کون

دور رکھنا شب سے خود کو یہ خرد مندی نہیںورنہ قدسیؔ چرخ پر نور قمر دیکھے گا کون

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا