Hamari Aawaz

من کی بات‘ میں کسانوں کے مسائل پر مودی کی خموشی حیران کُن: کانگریس

متفرقات
📅 27-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 27 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں ایک ماہ سے تحریک چلانے والے کسانوں کی بابت کچھ نہیں کہا اور ان کی یہ خموشی حیران کُن ہے پنجاب کانگریس کے رہنما اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بِٹّو، جسویر سنگھ گِل اور پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے رکن کُلبیر سنگھ زیرا نے اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریڈیو پر مسٹر مودی کے ’من کی بات‘ کا امسال کا یہ آخری ایپیسوڈ تھا‘ لیکن انہوں نے ایک ماہ سے کاشت کاری سے متعلق قوانین کو واپس لینے کے لیے تحریک چلانے والے کسانوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ مسٹر مودی نے ماحولیات، جنگلات، آوارہ جانور، نوجوانوں، بزرگوں کی اور خود کفیل ہونے وغیرہ کی بات کی ہے لیکن جو کسان کڑکڑاتی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں‘ ان کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں بولا۔پنجاب کانگریس کے رہنماؤں نے قبل ازیں جب مسٹر مودی کے ’من کی بات‘ کے نشر کے دوران یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے حکومت سے انھیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20476 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز