Hamari Aawaz

کسان رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے دی فون پر جان سے مارنے کی دھمکی

متفرقات
📅 27-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>غازی آباد: ہماری آواز/ 27 دسمبر(پریس ریلیز) زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے ان کے فون پر ایک نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پلیٹ فارم سے مندروں کے بارے میں تبصرے کررہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کیلئے کتنے ہتھیار چاہئے جمع کرلیں کیونکہ ان کا قتل کردیا جائے گا ۔ فون پر دھمکی ملنے کے بعد راکیش سنگھ ٹکیت نے دیر شام پولیس افسران سے اس سلسلے میں تحریری شکایت کی ہے۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ راکیش سنگھ ٹکیت کے سیکیورٹی نظام کے حوالے سے ٹھوس انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20515 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز