Hamari Aawaz

غزل: بے لوث میرے عشق کا انجام ہی تو ہے

شعر و شاعری
📅 25-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسینیویارک امریکہ

بے لوث میرے عشق کا انجام ہی تو ہےمجھ کو جو درد دل ملا ، انعام ہی تو ہے

امید صبح مجھ کو تسلی یہ دے گئی"لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے"

میں چڑھ کے دوش آہ پہ عرش عُلیٰ گیامیری ترقیوں کا حسیں بام ہی تو ہے

معنی نے سب سے کہہ کے یہ دامن چھڑا لیایہ بے گناہ لفظ پہ الزام ہی تو ہے

پیتے چلے گئے سبھی مے خوار بے خطرلبریز زہر سے ہے مگر جام ہی تو ہے

مدھم نہ کر سکا مری چاہت کی شمع کوحربہ مرے حریف کا نا کام ہی تو ہے

پاؤں پہ ہم نے خود ہی کلہاڑی جو مار لیاپنے کئے کا آج یہ انجام ہی تو ہے

رسوائیوں کی فکر مرا کیا بگاڑتیلب پر ہوا کے میرا فقط نام ہی تو ہے

جسم یقین پر جو لگاتا رہا ہے ضربتحریک ذہن و فکر کا ایہام ہی تو ہے

اس کو فضولیات میں شامل نہ کیجئیےقدسؔی یہ شاعری بھی بڑا کام ہی تو ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21026 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز