Hamari Aawaz

فکر آخرت اور ہماری غفلت

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 04-07-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: محمد شاہنواز اشرفی میرانیمتعلم: جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات.</p>
<p>قرآن پاک میں الله تعالٰی ارشاد فرماتا ہے ,,جو شخص آخرت کی کھیتی کی فکر کرتا ہے تو ہم اس کی کھیتی زیادہ کرتے ہیں اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اسے اس میں سے کچھ دیں گے اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں،،حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی پیاری تعلیمات ,,اللھم لاعیش الا عیش الآخرة،، کو ہمیشہ پیش نظر رکھتے آپ بڑے سرمایہ دار تھے اس کے باوجود آپ کی نظر میں دنیوی اموال کی کوئی وقعت نہیں تھی آپ نے آخرت کا سرمایہ جمع کر نے کیلیے حبیب خداﷺ کی ذات پر چالیس ہزار دینار علانیہ اور چالیس ہزار دینار پوشیدہ خرچ کر دئیے تھے یہاں تک کہ آپ کے پاس کچھ بھی باقی نہ رہا۔</p>
<p>جسے آخرت کی فکر ہو بھلا وہ دنیا کی لذات وخواہشات کی فکر کیونکر کرے گا خود نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور آپ کی اہل بیت دنیا اور اس کی خواہش سے مکمل طور پر پرہیز کیاکرتے تھے۔انسان کو غور وفکر کرنا چاہئے کہ غفلت سے شرمندگی بڑھتی ہے اور نعمت زائل ہوتی ہے خدمت کا جزبہ کم ہوتا نظر آتا ہے اور حسد بڑتا جاتا ہے اور ملامت وپشیمانی کی فراوانی ہوتی ہے۔روایت ہے کہ کسی شخص نے حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا اور سوال کیا کہ اللّٰہ نے آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا؟تو انہوں نے جواب دیا کہ اللّٰہ نے مجھے اپنی بارگاہ میں کھڑا کیا اور فرمایا اے جھوٹے دعویدار تو نے میری محبت کا دعویٰ کیا اور پھر مجھ سے غافل رہا۔الله اکبرزہرالریاض میں ہے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کا ملک الموت سے بھائی چارہ تھا ایک دن ملک الموت حاضر ہوئےتو حضرت یعقوب علیہ السلام نے سوال کیا کہ تم ملاقات کے لئے آئے ہو یا روح قبض کرنے کے لئے؟ عزرائیل علیہ السلام نے کہا صرف ملاقات کے لئے آیا ہوں ۔ آپ نے فرمایا مجھے ایک بات کہنی ہے ۔ ملک الموت بولے کہیئے کون سی بات ہے؟ حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا جب میری موت قریب آ جائے اور تم روح قبض کرنے کو آنے والے ہو تو مجھے پہلے سے آگاہ کر دینا۔ ملک الموت نے کہا میں آپ کی موت سے پیشتر آپ کے پاس دو یا تین قاصد بھیجوں گا۔ جب حضرت یعقوب علیہ السلام کی موت کا وقت قریب آیا اور ملک الموت روح قبض کر نے کو پہنچنے تو آپ نے تم نے تو وعدہ کیا تھا کہ اپنی آمد سے پہلے میری طرف قاصد بھیجو گے۔ عزرائیل علیہ السلام نے کہا میں نے ایسا ہی کیا تھا پہلے تو آپ کے سیاہ بال سفید ہوئے یہ پہلا قاصد تھا پھر بدن کی چستی وتوانائ ختم ہوئ یہ دوسرا قاصد تھا اور بعد میں آپ کا بدن جھک گیا یہ تیسرا قاصد تھا۔اے یعقوب علیہ السلام ہر انسان کے پاس میرے یہ تین قاصد ضرور آتے ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21594 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز