Hamari Aawaz

علم پھیلائیں، دبائیں نہیں

تعلیم
📅 30-05-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>آپ کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔۔۔ کیا معلوم اس آئیڈیا سے کتنے لوگوں کا بھلا ہوجائے۔۔۔آپ کے پاس کوئی ہنر ہے تو ضروت مندوں کو سکھائیں۔۔۔ آپ کے ہنر سکھانے سے یقیناً بہت سے لوگ برسرِ روزگار ہوسکتے ہیں۔۔۔آپ کو کسی بزنس یا کام میں تجربہ ہے اور اس کی مزید بہتری جانتے ہیں۔۔۔ آپ دوسروں سے شیئر کریں گے تو آپ کے تجربات سے کتنوں کو خیر ملے گی۔۔۔آپ کے پاس علم ہے تو اسے تقسیم کریں۔۔۔ کیوں کہ علم کی زکوٰۃ اس کا منتقل کرنا ہے۔۔۔علم کو سینے میں دفن کرنے سے اپنے ہی قلب و سینہ میں گھٹن ہوگی کیوں کہ علم کی مثال خوشبو کی ہے سات غلافوں میں بھی چھپا لیں تو خوشبو اپنا راستہ بنا لیتی ہے اور اگر خوشبو کو دفن کر دیا جائے تو اس کی توہین اور ناشکری ہوگی۔۔۔علم اور آئیڈیاز پھیلانے اور شیئرنگ سے علم اور کام میں اضافہ ہی ہوگا خسارہ ممکن ہی نہیں۔۔۔ کیوں کہ ہر انسان اپنے مقدر اور نصیب کا ساتھ لے کر آتا ہے اور اپنا ہی نصیب کھاتا ہے ۔۔۔تجربہ سے ثابت شدہ ہے جو دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے دوسروں کے لئے فکرمند رہتا ہے۔۔۔ قدرت اس کے لئے آسانیاں پیدا کرتی ہے اور مخلوق کو اس کے لئے فکر مند کر دیتی ہے۔۔۔دوسروں کے لئے آسانیاں اور خیر بانٹنے والے ہمیشہ کے لئے اَمر ہوجاتے ہیں وہ مر کر بھی سینوں اور عقیدت میں زندہ و جاوید رہتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ علم پھیلائیں اسے اہنے تک محدود نہ رکھیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21478 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز