Hamari Aawaz

بائیں بازو کی پارٹیاں کسان تحریک کی آڑ میں اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہيں: بی۔جے۔پی۔

متفرقات
📅 23-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 23 دسمبر (پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام لگایا ہےکہ نئے زراعتی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی آڑ میں بائیں بازو کی تنظیمیں اپنے ملک دشمن مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'جمہوریت میں کسانوں کو اپنے مطالبات پر مظاہرے کرنے کا حق ہے، لیکن کچھ ملک دشمن بائیں بازو کی تنظیموں کے اہلکار کسانوں بن کر کسانوں کی تحریک میں شامل ہوچکے ہیں جن سے ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مسٹر سمبت پاترا نے 13 دسمبر کو ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی حمایت یافتہ کسان تنظیم نے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو خط لکھا ہے جس میں کسان لیڈروں سمیت جیلوں اور مبینہ دانشوروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان میں جیل میں بند عمر خالد، وارورا راؤ اور پی ایف آئی جیسے کالعدم ماؤنواز تنظیموں کے رہنماؤں کے نام شامل ہیں، جن کا کسان تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کیرالہ حکومت ان قوانین کو منسوخ کرانا چاہتی ہے کیونکہ بائیں بازو کی پارٹیوں کے کارکن خریدار بن کر کسانوں کے حقوق چھین رہے ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20822 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز