Hamari Aawaz

بدقسمتی سے'یوم کسان' کے موقع پر کسانوں کو اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرے کرنا پڑ رہا ہے: شرد پوار

متفرقات
📅 23-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ممبئی: ہماری آواز/ 23 ڈسمبر (پریس ریلیز)'قومی یوم کسان' کے موقع پر، کسانوں کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی مظاہرےکرنے پرمجبور ہونا پڑرہا ہے، اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوۓ، مہاراشٹرا کے قدآور مراٹھا قائد اور سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار نے کہا کہ یہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معیشت کے بنیادی ستون کسانوں کا احترام کریں ۔آج 23 ڈسمبرکوکسانوں کو 'یوم کسان' کی مبارکباد دیتے ہوئے شرد پوار نے اپنے ایک ٹویٹ میں دہلی میں کسانوں کے احتجاج کا ذکرکیا اورکہاکہ "حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ کسانوں کا مناسب احترام کریں ، جو معیشت کا ایک اہم جزو ہیں۔ لیکن آج ، بدقسمتی سے ، ملک کے کسانوں کو اپنے حقوق اور مطالبات کے لئے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ یوم کسانوں کے موقع پر میری نیک خواہش یہی ہیں کہ، ملک کے کسانوں کو انصاف ملے "۔آج کسانوں کا قومی دن پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ تاہم بدقسمتی سے دارالحکومت دہلی کی سرحد پر، مرکزی حکومت کے منظور کردہ تینوں زراعی قوانین کے خلاف گذشتہ 26 دنوں سے کسانوں کا ایک بڑا احتجاج جاری ہے۔ جس سے حکومت کے پسینہ چھوٹ رہے ہیں۔ اس صورت حال پر سخت ناراضگی و برہمی کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت ابھی تک کسانوں کے احتجاج کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو انصاف ملنا چاہیے۔واضح رہے کہ ، حکومت کی طرف سے کسانوں کی تنظیموں کو بھیجے گئے خط پر مشترکہ کسان مورچہ آج بدھ کو ایک میٹنگ کر رہا ہے اور کسان تحریری جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ادھر ، احتجاج کے 27 ویں روز، کسانوں نے مختلف مقامات پر سڑکیں بند کردی ہیں اور ایک نوجوان کسان ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ وزارت زراعت کی جانب سے خط بھیجنے کے بعد ، منگل کو پنجاب کی 32 کسان انجمنوں نے سنگھو بارڈر پر ایک میٹنگ کی۔ مشترکہ کسان مورچہ ، جو 500 تنظیموں کی قیادت کررہا ہے ، بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد کررہا ہے ، جس میں کسانوں کی اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ، کاشتکاروں کی جانب سے تحریری جواب بھیجا جائے گا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21723 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز