Hamari Aawaz

شعبان کا لغوی معنی اور وجہ تسمیہ

ماہ وار مضامین و مقالات ← شعبان المعظم
📅 06-03-2022 👁 7 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: محمد توقیر رضا رضوی نعیمیسبرامپوراتردیناجپور</p>
<p>قمری مہینوں میں سے آٹھویں مہینہ کو عربی میں شعبان کہتے ہیں یہ لفظ شعب سے بنا ہے جس کا معنیٰ جدا ہونا شاخ در شاخ ہونا متفرق ہونا فاصلہ اور دوری کے ہیں چونکہ اہل عرب ماہ شعبان میں پانی کی تلاش میں اپنے گھروں اور کھیتوں سے نکل پڑتے اور دور دور نکل جاتے تھے اور اکثر لوگ اپنے قبیلوں سے جدا ہوجاتے تھے اس لئے اس کا نام شعبان پڑ گیابعض علمائے کرام نے فرمایا کہ اس کو شعبان اس لیے کہتے ہیں اس میں روزہ داروں کے لیے نیکیاں شاخ در شاخ ہوتی ہے نیز شعبان المعظم میں اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں کے لئے کثرت سے خیر و برکت نازل فرماتا ہے اور سال بھر ہونے والے امور اور بندوں کو ملنے والا رزق اسی مہینے میں منشعب یعنی تقسیم ہوتا ہے اس لیے اس مہینے کو شعبان کہا جاتا ہے سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے شب معراج اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں مناجات کی تھی اے اللہ تو نے حضرت موسی علیہ السلام کو عطا کیا تھا مجھ کو تو نے اپنی بارگاہ سے کیا چیز عنایت کی حکم باری تعالیٰ ہوا آپ کو شعبان المعظم کا مہینہ دیا یہ شعبان المعظم آپ کی امت کے گناہوں اور شیطانی فریب کاریوں کو دور کرے گا اور سارے گناہوں کو مٹا دے گااللہ کے نبی سرورکائنات صلی اللہ تعالی علیہ وسلم شعبان المعظم کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں میرے مہینہ شعبان کو تمام مہینوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسی مجھے فضیلت حاصل ہے تمام نبیوں پرلہذا حضرات سے گزارش ہے اس مبارک مہینے میں کلام پاک کی تلاوت کریں اورنوافل کی کثرت کریں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21074 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نزول رحمت رحمان آج کی شب ہے

خدا کو اپنے مناؤ شب برات آئی

آج کی رات ہے

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز