Hamari Aawaz

ہار کر بھی جیت ہماری ہوگی

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 05-03-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: طارق انور مصباحی

بھارت کے ہندی علاقوں میں مشہور مقولہ ہے۔ "مرنے سے پہلے بھوت نہ بنو"

قوم ہنود کا عقیدہ ہے کہ بعض لوگ مر کر بھوت بن جاتے ہیں,لہذا مذکورہ مقولہ میں یہ سبق دیا گیا ہے کہ کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے ہی نا امید مت بن جاؤ۔ہم لوگوں کو غیبی خبر نہیں کہ ہماری محنت وجان فشانی کا نتیجہ کیا ہو گا,لیکن کوشش وکاوش کرنا ہم پر لازم ہے۔

دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح مسلم سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن میں قسمت آزمائی کرتی ہیں,لیکن مسلم پارٹی کو میدان میں دیکھتے ہی بہت سے مسلمان قبل از وقت ناامیدی ظاہر کرنے لگتے ہیں جس کے سبب ووٹ دہندگان مایوس ہو کر غیروں کی جانب مائل ہو جاتے ہیں۔

بھارت کی آزادی کو پچھتر سال ہونے کو ہیں اور اس طویل مدت میں ہماری کئی نسلیں غیروں کا جھنڈا اٹھائے پھرتی رہی ہیں,لیکن فائدہ ندارد۔اب یہ کام نہ کریں۔مسلم سیاست کو فروغ دیں۔خدا نخواستہ اگر ہمارے امیدوار ہار بھی گئے تو بھی ہماری جیت ہے۔کم از کم قوم مسلم کو سیاست کا رنگ ڈھنگ تو معلوم ہو جائے گا۔ہاں,یہ ضرور لازم ہے کہ سیاست کی پربہار فضاؤں میں بھی احکام الہیہ وارشادات مصطفویہ کی خلاف ورزی نہ ہو۔ہم دین ومذہب کو سیاست پر قربان نہیں کر سکتے,بلکہ اسلام واہل اسلام کی سربلندی کی خاطر سیاست کی طرف قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔ہمت نہ ہاریں-قدم آگے بڑھائیں۔ہواؤں کے رخ پر نہ چلیں,بلکہ انقلابی فکر کے ساتھ پیش قدمی کریں اور ہواؤں کا رخ اپنی جانب موڑ دیں۔

اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہےپھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21819 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز