Hamari Aawaz

سب اُن سے جلنے والوں کے گل ہوگئے چراغ (قسط:2)

سیرت و شخصیات ← خانوادۂ رضا
📅 23-09-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: اے۔ رضویہ ممبئیمرکز: جامعہ نظامیہ صالحات کرلا ممبئی</p>
<p>جواب:2اور اگر سرکار اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ کا ولی ہونے کی حیثیت سے نہیں مانتا ہے یعنی اللہ نے اعلیٰ حضرت کو ولایت کا منصب عطا کیا اس وجہ سے نہیں مانتا یا اُنکی برائی کرتا ہے تو یہ بھی کم از کم "گمراہی" ضرور ھے… اللہ تعالیٰ فرماتا ھےکہ؛ "جس نے میرے کسی ولی سے بغض و عناد رکھا یعنی عداوت رکھا اُسکو میری طرف سے جنگ کا چیلنج ہے… یعنی اعلان جنگ ہے.."(مشکوٰة شریف)لہذا وہ اللہ سے جنگ مول لیتا ہے…اور اللہﷻ سے جنگ ہلاکت کا سبب ہے۔</p>
<p>جواب:3ور اگر سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رضی اللہ تعالی عنہ کو مجدد ہونے کی حیثیت سے نہیں مانتا یا گستاخی کرتا ہےتو وہ بھی گمراہ فاسق ہے۔(جبکہ اُن کو دنیاے عرب و عجم نے بالاتفاق چودھویں صدی ہجری کا "مجدد" مانا ہے اور علی الاعلان اسکا پرچار بھی کیا ہے، وہ بالاتفاق مجدد ہیں)کیوں کہ مجدد کا مرتبہ کئی قطب سے بڑا ہوتا ہے. کئی قطب مل کر ایک مجدد نہیں بنا سکتے… مگر ایک مجدد کئی قطب بنا سکتا ہے. اور مجدد کا انتخاب کسی خانقاہ کے پیر صاحب یا کسی علاقے کے قطب صاحب نہیں کرتے بلکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی جانب سے ہوتا ہے… وہ اپنی مرضی سے چنتا ہے… جیسا کہ حدیث پاک کے مفہوم میں ہے کہ؛"بیشک اللہ تعالیٰ ہر سو سال کے ختم یا شروع پر ایک ایسے شخص کو پیدا فرمائے گا جو دین کو نئی زندگی دے گا"۔</p>
<p>مجدد کا مقام بہت بلند و بالا ہے…لہذا جو مجدد کو نہ مانے اُس نے اللہ ﷻ کے انتخاب کردہ چیز کو نہ مانا - گویا وہ گمراہ ضرور ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21864 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ

حضور مفتی اعظم، تعظیمِ نسبت اور ہمارا کردار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز