منقبت میر سید شاہ فضل اللہ، کالپی شریف

نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسیدارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی ۔یوپی ۔بھارت

ہمنوا ہے ربّ کعبہ شاہ فضل اللہ کادیکھئے تو شان و رتبہ شاہ فضل اللہ کا

یہ ہے عظمت کہ دعائے خیر میں اپنی رکھااعلٰی حضرت نے وسیلہ شاہ فضل اللہ کا

اس میں شامل ہیں محمد اور احمد کے بھی نامہے بہت نورانی شجرہ شاہ فضل اللہ کا

صرف ہم اور آپ ہی ان کے نہیں ہیں مدح خواںجنتوں میں بھی ہے چرچاشاہ فضل اللہ کا

پیشوائے اہلِ سنت کیا یونہی رٹتے رہےنام ہی ہے اتنا اونچا شاہ فضل اللہ کا

اس کی قسمت کی بلندی کا بیاں ہو کس طرحپالیا ہے جس نے صدقہ شاہ فضل اللہ کا

یوں تو ساری خانقاہیں محترم ہیں ہے مگرآستانہ آستانہ شاہ فضل اللہ کا

بالیقیں "زاہد رضا" محبوبِ ربّ پاک سےہے بہت مضبوط رشتہ شاہ فضل اللہ کا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات