کہتے ہیں قطب و قلندر غوث پاک

از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی7856932585

کہتے ہیں قطب و قلندر غوث پاکآپ ہیں ولیوں کے سرور غوث پاک

چور کو کر دیں ولی اک آن میںہیں ولایت کے سمندر غوث پاک

ڈوبی کشتی پل میں باہر آ گئیاک اشارہ تیرا پاکر غوث پاک

میرے خواجہ آپ کے دربار سےہند میں آئے ہیں ہو کر غوث پاک

مشکلیں کافور ساری ہو گئیںجب پکارا نام لیکر غوث پاک

خواب میں اک روز میں بھی دیکھ لوںآپ کا روئے منوّر غوث پاک

حالِ دِل اپنا سناؤں گا ضرورآپ کے در پر پہونچ کر غوث پاک

آپ سے جس کا بھی رشتہ جڑ گیاہو گیا وہ شخص بہتر غوث پاک

کیسے بہکائے گا مجھ کو نجدیاہیں مرے حامی و رہبر غوث پاک

شہرتیں حاصل کروں گا دہر میںآپ کے نغمے سنا کر غوث پاک

کر گئے مُردوں کو زندہ عسکریؔقم بِاِذنِ اللہ کہہ کر غوث پاک

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا