Hamari Aawaz

امام الانبیاء کی ساری کائنات کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے: ناز محمد قادری

متفرقات
📅 18-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مسلم بچیوں کے ارتداد کے سد باب کے پیران عظام و دانشوران مضبوط لائحۂ عمل تیار کریں</p>
<p>موتیہاری</p>
<p>تیغی جامع مسجد مدھوبنی دریا پور مشرقی چمپارن جشن آمد رسول کے مقدس موقع سے جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا محفل سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ باغ محمدی کے پرنسپل مولانا ناز محمد قادری نے کہا کہ امام الانبیاء کونین کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے کائنات کے سبھی ذرات نے خوشیوں کا اظہار کیا آپ کے اخلاق حسنہ کو رب قدیر نے خلق عظیم بتایا ہے اور سرکار دوعالم کا اسوۂ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہدایت و نجات ہے اور آپ کے اخلاق و کردار کے قالب میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کریں تاکہ کونین کی سعادت سے مالامال ہوسکیں اور اس ماہ سعید میں کثرت سے درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں, مفتی ارشاد الحق نے کہا کہ مصطفی جان رحمت کی تشریف آوری دنیائے انسانیت کے لیے بہت بڑی نعمت ہے آپ نے اپنے اخلاق حسنہ سے کائنات کے ہزاروں گمراہ افراد کو راہ راست سے لگادیا اور انسانیت کے لیے حق اور حقوق متعین فرمادیے آج بھی آپ کا نقش قدم انسانیت کی فلاح و صلاح کے لیے مشعل ہدایت و نجات ہے جبکہ تیغی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا مقصود عالم خان رضوی نے کہا کہ یہ ماہ مبارک دنیائے انسانیت کے قابل رشک ہے کیونکہ اس ماہ سعید میں خاتم النبین محبوب رب کائنات کی ولادت و بعثت ہوئی اور رحمت دوجہاں,نور مبین بن کر تشریف لائے آپ کے طریقۂ کار کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔اس موقع سے شاعر اسلام قاری آفتاب عالم چمپارنی,شاداب رضا چمپارنی,قاری مخدوم علی احمد نے نعت پاک پیش کیا جبکہ عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے اریراج سب ڈویژنل صدر مولانا آفتاب عالم شمسی,قاری ریاض الحق کرریا,مولانا سعید اللہ قادری نے خطاب کیا اس موقع سے قیصر خان,محمد شریف انصاری,پرویز خان,عبدالمناف انصاری,مولوی مرتضی انصاری,شاہد اقبال سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21793 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز