Hamari Aawaz

نام نہیں اب کام کا قائل ہے زمانہ

مضامین و مقالات ← اصلاح معاشرہ
📅 13-11-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: محمد ہاشم اعظمی مصباحینوادہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی</p>
<p>مکرمی : ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم یہی دیکھتے رہ گئے کہ ہماری اس دنیا میں کون کیا کر رہا ہے، اور کون کیا نہیں کر رہا ہے؟ کاش ہم یہ دیکھتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں، پھر تو دنیا بھی دیکھتی کہ ہم کیا ہیں اور کیا کر رہے ہیں اس لئے کہ زندگی کردار و عمل سے عبارت ہے۔ ربِّ کائنات کا فرمان ہے کہ ” لیسَ ِللانسانَ الاّ سعیٰ” یعنی انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جتنی وہ اس کے لیے کوشش کرتا ہے۔ یہ اصول انفرادی بھی ہے اور اجتماعی بھی۔ اقبال نے کہا: علم سے زندگی چلتی ہے قناعت بھی رسم بھی. یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ حضوری ہے نہ درباری ہے اور اسی بات کو اقبال نے دوسرے انداز یوں کہا : عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی.یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے انسان اپنی دنیا آپ پیدا کرتا ہے۔ جو دوسروں کے سہارے جیتا ہے اقبال اسے مردہ انسان سے تعبیر کرتے ہیں۔جو قومیں قوت عمل پہ یقین رکھتی ہیں حالات کے مطابق ہمیشہ صحیح فیصلے کرتی ہیں وہ کبھی انتشار کا شکار نہیں ہوتیں۔ محنت کی عظمت پہ یقین رکھتے ہوئے اپنے اصولوں پہ عمل پیرا ہوتیں ہیں اور کامیاب ہوتیں ہیں۔ ایسی قومیں زوال پزیر نہیں ہوتیں۔ وہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتے کرتے ایک عظیم قوم بن جاتی ہیں ۔صرف خوش بیانی کے جوہر دکھا کر دنیا میں کوئی قوم ابھری نہیں ہے ۔ انسان اپنے کام سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی ہوتی ہے۔ اگر آپ صبح اُٹھ کر اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کا اِسٹیٹس کھولیں تو 80 فیصد آپ کو طرح طرح کی خوبصورت اور سبق آموز باتیں پڑھنے کو ملیں گیں۔ جس میں لوگ اپنی علمی قابلیت کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں ۔ اگر ان باتوں کو بھیجنے والے افراد ان میں سے 10ٖفیصد باتوں پر عمل کرنا شروع کردیں تو نہ صرف اُن افراد کی زندگی میں نمایاں فرق نظر آئے گا بلکہ ایک مثبت معاشرے کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔ اور قرآن شریف کا حکم بھی یہی ہے، فرمایا: وَقُلِ ٱعۡمَلُوا۟ فَسَیَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُولُهُۥ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَۖ. اے نبی! میرے بندوں سے کہہ دو کہ کام کرتے رہو، اللہ تمھارا کام دیکھے گا، اس کے رسول تمھارا کام دیکھیں گے، اور سارے مسلمان دیکھیں گے۔ ہم دنیا میں اس لیے نہیں آئے کہ ہم دوسروں کا کام دیکھیں ہم تو اس فانی دنیا میں اس لیے آئے ہیں کہ دنیا ہمارا کام دیکھے۔hasimazmi78692@gmail.com</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21541 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ

نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی: اسباب و علاج

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز