منقبت حضور غوث اعظم بر زمین رضآ بریلوی

ازقلم: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

رب کا عابد بھی ہے، ذاکر بھی ہے عبد القادراور صابر بھی ہے، شاکر بھی ہے عبد القادر

وہ محدّث، وہ مفسّر، وہ مجدّد دیں کاعالمِ باطن و ظاہر بھی ہے عبد القادر

واقفِ سرِّ جلی، واقفِ اسرارِ خفیعالمِ باطن و ظاہر بھی ہے عبد القادر

پیکرِ صدق و صفا، حاملِ افکارِ عُلیٰپیکرِ جود بھی، صابر بھی ہے عبد القادر

مفتیِ شرعِ متیں، قاضیِ دینِ برحقعلم الافلاک کا ماہر بھی ہے عبد القادر

اس کی ہیبت سے لرزتے ہیں زمانے والےبندہ قاہر کا بھی قاہر بھی ہے عبد القادر

دینِ اسلام کا بے لوث مبلغ، واعظدین کا حامی و ناصر بھی ہے عبد القادر

زندگی وقف تھی ترویجِ شریعت کے لیےدین کے قصر کا عامر بھی ہے عبد القادر

اہلِ باطل کے لیے موت کا پیغام بھی وہکاسرِ شوکتِ فاجر بھی ہے عبد القادر

ربِّ اکبر نے اسے بخشی ہے قدرت اشرفؔ’’کارِ عالم کا مدبّر بھی ہے عبد القادر‘‘

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا