Hamari Aawaz

منقبت بر زمین رضآ بریلوی

شعر و شاعری ← منقبت
📅 09-11-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

مرتبہ اے شہِ بغداد ہے اعلیٰ تیراعرشِ اعظم پہ فرشتوں میں ہے چرچا تیرا

نورِ سرکار کا پرتَو ہے سراپا تیرامحوِ حیرت ہے قمر دیکھ کے جلوہ تیرا

جو تجھے دیکھ لے اک بار وہ سو بار کہےپُر کشش حد سے زیادہ ہے نظارہ تیرا

اُدَبا شوق سے لکھتے ہیں سوانح تیریشُعَرا شوق سے پڑھتے ہیں قصیدہ تیرا

کیوں نہ پھر تیرے تصرّف میں ہوں دنیاوی امورمالکِ جن و بشر جب کہ ہے نانا تیرا

ہو کے بے خوف و خطر تیری حمایت کے سببشیر کو چِیر دیا کرتا ہے کتّا تیرا

تیرے عشاق رہیں پیاسا یہ ممکن ہی نہیںجود و بخشش کا رواں جب کہ ہے چشمہ تیرا

پھول جیسا ترا لہجہ ہے غلاموں کے لیےاہلِ باطل کے لیے تیغ ہے خطبہ تیرا

دین کی گتّھیاں پل بھر میں سلجھ جاتی ہیںشارحِ نبوی فرامین ہے خامہ تیرا

تیرے فرمان پہ کرتے ہیں عمل سارے ولیاصفیا چلتے ہیں جس پہ وہ ہے رستہ تیرا

قلبِ اشرفؔ کی سیاہی کو مٹا دے شاہاسارے عالم میں ہے مشہور اجالا تیرا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20890 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز