نعت رسول: جب شہر مدینہ کا نظارہ کریں گے ہم

نتیجۂ فکر: شمس تبریز انجمٓجدہ، حجاز مقدس

قسمت کو اپنی اوج ثریا کریں گے ہمجب شہر مدینہ کا نظارہ کریں گے ہم

پیش حضور گریہ و نالہ کریں گے ہمروداد درد دل کا سنایا کریں گے ہم

میلاد مصطفیٰ کا منائیں گے دھوم سےچرچا نبی کا پہلے سے زیادہ کریں گے ہم

آئیں گے وہ مدینے سے بیٹھے ہیں اس لئےنظروں کو ان کی راہ کا رستہ کریں گے ہم

فریاد سب کی سنتے ہیں شاہ مدینہ جبہر لمحہ ان کو کیوں نہ پکارا کریں گے ہم؟

یہ جان و مال عزت و عظمت ہیں جو بھی پاسسب کچھ نبی کے نام پہ وارا کریں گے ہم

پڑھ پڑھ کے نعت پاک رسالت مآب کیدل کے لطیف گھر میں اجالا کریں گے ہم

پیچھے نہیں ہٹیں گے زمانے کے خوف سےحق بات سب کے سامنے بولا کریں گے ہم

مرنے کے بعد بھول نہ پائیں گے جس سے سبعشق نبی میں کام انوکھا کریں گے ہم

مقبول بارگاہِ رسالت مآب ہوعمر تمام نعت یوں لکھا کریں گے ہم

انجم نبی کی نعت ہماری ہے زندگیجب تک ہے جان سب کو سنایا کریں گے ہم

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا