Hamari Aawaz

نعت : شاخ درشاخ عنادل کا چہکنا دیکھو

متفرقات
📅 14-07-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

رشحات قلم : رحیم الدین خان گوہر مصباحی

آؤ گلزار مدینہ کا مہکنا دیکھوعشق سرکار میں کلیوں کا چٹکنا دیکھو

بارشِ آب کے دیکھے ہیں نظارے تم نےآؤ رحمت کا یہاں مینہ برسنا دیکھو

بادۂ کیف میں سرمست و مؤدب بیٹھےشاخ در شاخ عنادل کا چہکنا دیکھو

فرط الفت میں ہمہ وقت وہ گِردِ روضہآؤ قدسی کا یہاں ہالہ بنانا دیکھو

خاک پائے شہ والا کو بطور سندورمانگ میں شوق سے خورشید کا بھرنا دیکھو

ناتوانی بھی یہاں رشکِ توانائی ہےدر جاناں پہ ضعیفوں کا سنبھلنا دیکھو

عرض اتنی کہ اجل آئے تو آئے لیکنپہلے سرکار کہیں، مجھ سے مدینہ دیکھو

کشتۂ عشق کی ہو پوری یہ حسرت جانا!!در پہ بلوا کے لہو دل کا ٹپکنا دیکھو

مر نہ جائے کہیں یوں تجھ سے بچھڑ کر گوہرہجر کے دام میں اب اس کا تڑپنا دیکھو

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21558 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز