غزل: ہرجائیوں سے دل لگانا فضول ہے
📅 18-12-2020
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان

ناداں کو اپنا دوست بنانا فضول ہےہر جائیوں سے دِل لگانا فضول ہے

جو سیدھی سادی بات سمجھ کر نہ دے سکےبے جا پھر اس سے سر کھپانا فضول ہے

کوئی نہیں بجھاتا لگی آگ دل میں جوپھر دل میں ایسی آگ لگانا فضول ہے

جس کی سرشت میں ہے وفا اک فضول شےاس سے وفا کی رسم نبھانا فضول ہے

گر ہو یقیں نہ پوری کبھی ہو سکیں گی جوان خواہشوں کو دِل میں بسانا فضول ہے

ہو جس کو اپنی بات نہ عہد وفا کا پاساپنا پھر اس کو دوست بنانا فضول ہے

کیں کوششیں تو لاکھ منانے کی ہم نے پرروٹھے ہیں ایسے وہ کہ منانا فضول ہے

کوشش جو کر رہے ہو اسے بھولنے کی تمپھر اشک بھی فیضان بہانا فضول ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا