نعت :دل کسی سے کیوں لگائیں آپ کے ہوتے ہوے

سخن آموز : محمد جیش خان نوری امجدی مہراج گنج

سر کو سجدے میں جھکائیں آپ کے ہوتے ہوئےاپنے رب کو ہم منائیں آپ کے ہوتے ہوئے

کیوں کسی کو غم سنائیں آپ کے ہوتے ہوئےہم کہاں سرکار جائیں آپ کے ہوتے ہوئے

اپنا ہم کس کو بنائیں آپ کے ہوتے ہوئےدل کسی سے کیوں لگائیں آپ کے ہوتے ہوئے

گنبد خضرا کی چھاؤں میں ادب سے بیٹھ کردل ہی دل میں مسکرائیں آپ کے ہوتے ہوئے

عاشقان غوث و خواجہ کہہ رہے ہیں بس یہیکیوں کسی سے خوف کھائیں آپ کے ہوتے ہوئے

ہند کے سب مومنوں پر ہو کرم جان جہاںکس کے در پر اب وہ جائیں آپ کے ہوتے ہوئے

قاسم نعمت ہو مالک ہو ، مرے مختار کلکیوں کسی کا خوان کھائیں آپ کے ہوتے ہوئے

اس قدر ہمت نہیں نجدی میں اے میرے رضامیرا ایماں چھین پائیں آپ کے ہوتے ہوئے

ہے تمنا بس یہی نوری کی اے شاہ اممدین پر سب کچھ لٹائیں آپ کے ہوتے ہوئے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں