منقبت: عاشق شاہ امم حضرت باقی باللہ
📅 18-12-2020
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ

عاشق شاہ امم حضرت باقی باللہناشر دین اُتم حضرت باقی باللہ

فتنۂ اکبری مغلوب انہیں کر نہ سکاحق کے ہیں کوہ ہمم حضرت باقی باللہ

خود نہ کھا کر وہ کھلاتے رہے فاقہ کش کوایسے ہیں بحر کرم حضرت باقی باللہ

دی خلافت انہیں پڑتے ہی نظر مرشد نےیوں ہیں اوصاف میں ضم حضرت باقی باللہ

ان کے دامن کے اسیر اہل نظر تقوی شعارمہبط جاہ و حشم حضرت باقی باللہ

کوئی کیسا ہو نہیں کرتے کسی کو محرومسب کا رکھتے ہیں بھرم حضرت باقی باللہ

اپنے تو اپنے ہیں اغیار نے بھی مانا ہےدافع درد و الم حضرت باقی باللہ

فکر قدسیؔ میں کہاں لفظ ہے شایان شاںشان کیا لکھّے قلم حضرت باقی باللہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا