Hamari Aawaz

بقایاجات کو لے کر دہلی کے میئروں کا غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع

متفرقات
📅 17-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز 17 دسمبر (پریس ریلیز) دہلی کے تین میئروں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بیٹھ کر میونسپل کارپوریشن کو 13 ہزار کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی۔شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش ، جنوبی میونسپل کارپوریشن کی میئر انامیکا میتھلیش سنگھ ، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نرمل جین سخت سردی کے باوجود 7 دسمبر سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بیٹھے ہیں۔شمالی دہلی کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے کہا کہ آج سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔اکتوبر میں بھی تینوں میئروں نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا دیاتھا۔اہم بات یہ ہے کہ فنڈز کی کمی اور ملازمین کو اجرت کی عدم ادائیگی کے سبب متعدد بار ملازمین ہڑتال پر بھی جا چکے ہیں۔ کارپوریشن کے میئروں کا الزام ہے کہ کیجریوال حکومت واجبات کی ادائیگی نہیں کررہی ہے ، جس نے کارپوریشنوں کی مالی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔مسٹر جئے پرکاش نے الزام عائد کیا کہ لاکھوں کارپوریٹرز کورونا دور میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ دہلی حکومت ان کے پیسہ روک کر بیٹھی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20915 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز