Hamari Aawaz

ایک اور ستارہ ٹوٹا؛ مظہر مجاہد ملت علامہ عاشق الرحمٰن حبیبی کا انتقال

متفرقات
📅 26-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>پریاگ راج(الہٰ آباد): 26 اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار)یوں تو آج کل علماے کرام کے ساتھ علم اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خدا خیر کرے! نہ جانے کب یہ سلسلہ تھمے گا یا تھمے گا ہی نہیں کہ قرب قیامت کی نشانی جو پوری ہونی ہے۔۔۔۔۔۔۔ اب اس سلسلہ رنج و الم کی تازہ ترین کڑی مظہرِ مجاہدِ ملت ماہرِ ہفت لسان نمونۂ اسلاف حضرت علامہ عاشق الرحمان حبیبی صاحب بھی بن گئے۔ آپ کا الہٰ آباد میں واقع مدرسہ حبیبیہ میں آج صبح انتقال پر ملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ رٰجعونعلامہ عاشق الرحمن حبیبی جملہ علوم اسلامی میں مہارت ودرک رکھتے تھے۰ضرورت کےمطابق کامل ومکمل تحریروتقریر سےسنیت کی خدمت کرتےرھے، مسلک اعلی حضرت کے سرگرم مبلغ وداعی تھے اعلی حضرت کے مخالفت ان کو بر داشت نھیں تھی۰ سادہ طبیعت کےمالک سادگی پسند لیکن چہرہ بشرہ سے عالمانہ رعب وجلال ٹپکتا تھا، گفتگو عالمانہ طم طراق سے فرماتےتھے، اپنےاکابرین کےمعتمد تھے۔</p>
<p>اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرےان کی خدمات کو قبول فرمائے بہتر اجر و صلہ بخشے ان کےمشائخ کا جوار نصیب کرے اہل سنت کو ان کا نعم البدل مرحمت فرمائے اور ان کے متعلقین اور شاگردوں کو ان کی جدائی پر صبروسلوان عطافرمائے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21015 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز