Hamari Aawaz

جمعیۃ فروغ تعلیم کی طرف سے ایک روزہ دینی اجلاس کا انعقاد

تعلیم
📅 17-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی و فلاح ناممکن : علما</p>
<p>کشن گنج: 17 / دسمبر ہماری آواز(نامہ نگار) پوٹھیا بلاک کے ماتحت ویرپور، مٹیا بھیٹا میں جمعیۃ فروغ تعلیم کی طرف سے ایک روزہ دینی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مولانا زین العابدین سنابلی، مولانا عبدالکریم جامعی، مولانا عبدالخبیر محمدی، ماسٹر علاء الدین، عبدالمعید سلفی، مولانا عبدالرحمن محمدی، شمیم اختر اصلاحی، نور الاسلام محمدی، ماسٹر ابوالقاسم، شیخ جہانگیر عالم، مولانا آفتاب اظہر صدیقی اور مسعود عالم مدنی وغیرہ علمائے کرام نے بطور خاص شرکت فرمائی۔</p>
<p>علماے کرام نے اپنے بیانات میں تعلیم و ترقی اور ایمان کو مضبوط کرنے پر توجہ دی، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی و فلاح ناممکن ہے، آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں اسلام کے خلاف نت نئی سازشوں کا جال بچھایا جارہا ہے، وہیں اسلام کی اشاعت و تبلیغ کے لیے بھی بے شمار راہیں کھل رہی ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا، داعیانہ جذبات کے ساتھ دعوت کے کاموں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنا ہوگا، نیز اپنے آپ کو منظم کرکے مؤثر طریقہء کار کے ساتھ قوم و ملت میں فروغ تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20684 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز