Hamari Aawaz

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ ضروری نہیں ہے

مضامین و مقالات ← اصلاح معاشرہ
📅 11-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ساجد محمود شیخ، میرا روڈ</p>
<p>مکرمی!مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کا اشارہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات مہاراشٹر کی کُل جماعتی میٹینگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کورونا وائرس وباء کے مہاراشٹر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کی وکالت کی ہے اور اسے ناگزیر بتایا ہے ۔ مگر مجھے اُن کی بات سے اتفاق نہیں ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ یہ غلط فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ لاک ڈاؤن سے عوام میں بے چینی و اضطراب پیدا ہوتا ہے اور افراتفری کا عالم طاری ہوتا ہے ۔ لوگ ایک ہی وقت میں بنیادی ضروریات اور غذائی اجناس خریدنے کے لئے بازار کا رخ کرتے ہیں اور ایک ساتھ بھیڑ کی شکل میں جمع ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل پورے ملک کورونا وائرس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد سینکڑوں میں بھی نہیں تھی مگر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد یہ تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں مہاجر مزدور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ لاک ڈاؤن میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کا وقت متعین کیا جاتا ہے اور لوگ اسی وقت میں ایک ساتھ خریداری کے لئے نکلتے ہیں اور اس سے وباء کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اگر زیادہ وقت دستیاب ہو تو بھیڑ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ بجائے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے دوسرے متبادلات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاؤہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے معیشت پوری طرح تباہ ہوسکتی ہے۔ غربت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور غریب طبقے کو اپنے باورچی خانہ کا چولہا سلگانے میں دشواری پیش آ سکتی ہے ۔ان حالات میں سماج میں انتشار، مایوسی اور بدنظمی کا ماحول پروان چڑھ سکتا ہے۔کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے،طبی سہولیات کی بروقت فراہمی،ویکسین کی دستیابی اور ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20524 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی

شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ

نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی: اسباب و علاج

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز