Hamari Aawaz

آمد رمضان

ماہ وار مضامین و مقالات ← رمضان المبارک
📅 11-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: صدام حسین قادری مصباحی دیناج پوری ،مغربی بنگال</p>
<p>ماہ شعبان کی آخری تاریخ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اے لوگو تم پر عظمت والا مہینہ سایہ کر رہا ہے، یہ مہینہ برکت والا ہے، جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے َ یہ وہ مہینہ ہے جس کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کیا اور جس کی راتوں کا قیام نفل بنایا، جو اس مہینہ میں نفلی نیکی سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہے تو اسے فرض ادا کر نے کے برابر ثواب ملے گا، جس نے اس مہینہ میں ایک فرض ادا کیا اسے دوسرے مہینوں کے ستر فرضوں کے برابر ثواب ہو گا َیہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے َ یہ آپس میں ہمدردی کا مہینہ ہے َیہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلمان کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے َجو اس مہینے میں روزے دار کو افطار کرائے تو اس کے گناہوں کی بخشش ہوگی اور آگ سے اس کی گردن آزاد کی جائے گی اور اس کو اس روزے دار کا سا ثواب ملے گا روزے دار کے ثواب میں کمی کئے بغیر صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم میں سے ہر شخص کے پاس روزہ افطار کرانے کا انتظام نہیں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ یہ ثواب اس کو بھی دے گا جو دودھ کا ایک گھونٹ یا کھجور یا گھونٹ بھر پانی سے کسی کو افطار کرائے، جس نے روزہ دار کو پیٹ بھر کھلایا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن حوض کوثر سے پلائے گا جس کے بعد جنت میں جانے تک وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا َیہ وہ مہینہ ہے جس کے اول میں رحمت، بیچ میں بخشش اور آخر میں دوزخ سے آزادی ہے اور جو اس مہینہ میں اپنے ملازم سے نرمی کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس مغفرت فرمائے گا اور آگ سے آزاد فرمائے گا َ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20527 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

رخصت اے رمضاں

شکریہ رمضان تیرا الوداع اب الوداع

الوداع اے ماہ فرقاں الوداع

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز