دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب
<p>دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ پر حضرت مولانا محمد یامین نعیمی سنبھلی (متولد 27 جولائی 1939 متوفی 28 شعبان 1442ھ /11/اپریل 2021) 82 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں حاضرہوگئے - انا للہ وانا الیہ راجعونصدرالافاضل حضرت مولانا نعیم الدین مرادابادی علیہ الرحمہ والرضوان کے قائم کردہ دینی وعلمی ادارہ جامعہ نعیمیہ مراداباد (اتر پردیش انڈیا) سے 1961 میں آپ کی تعلیمی فراغت ہوئی - 1973 سے دم آخرتک بحیثیت مدرس ونائب مہتمم ومہتمم جامعہ نعیمیہ مراداباد سے ہی آپ وابستہ رہے اس طرح نصف صدی تک آپ نے پوری ذمہ داری و یکسوئی اور دل جمعی کے ساتھ جامعہ نعیمیہ مراداباد کی بے لوث خدمت کی۔دارالقلم کے اساتذہ وطلبہ کی دعا ہے کہ رب کائنات آپ کی خدمات کو قبول فرماکر آپ کو اجر عظیم سے نوازے آپ کے اہل خانہ و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اہل سنت کے قدیم وعظیم ادارہ جامعہ نعیمیہ مراداباد کو شب وروز ترقی وکامیابی سے نوازے -آمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین علیہ وعلی آلہ واصحابہ افضل الصلوۃ والتسلیم -سوگواریاسین اختر مصباحیدارالقلم ذاکر نگر نئی دہلیموبائل نمبر 93509029379560848408مورخہ28 شعبان 1442ھ11/اپریل 2021یک شنبہ</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں



