Hamari Aawaz

شعبان المعظم سے متعلق سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا ایک مکتوب شریف

مراسلہ
📅 24-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>پیش کش: محمد تحسین رضا قادریخطیب و امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور</p>
<p>سیدنا اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ احمد رضاخان بریلوی رضی اللہ عنہاپنے مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں کہ " شب برات قریب ہے اس رات تمام بندوں کے اعمال حضرت عزت میں پیش ہوتے ہیں ۔ مولٰی تعالیٰ عز وجل بطفیل حضور پور نور شافع یوم النشور علیہ افضل الصلوٰتہ والسلام مسلمانوں کے ذنوب معاف فرماتاہے مگر چند ان میں وہ دو مسلمان جو باہم دینوی وجہ سے رنجش رکھتے ہیں ۔۔ فرماتاہے ان کو رہنے دو جب تک آپس میں صلح نہ کرلیں۔۔لہذا اہل سنت کو چاہیئے حتی الامکان قبل غروب آفتاب ١٤/چودہ شعبان باہم ایک دوسرے سے صفائی کرلیں ایک دوسرے کے حق ادا کردیں یا معاف کرالیں کہ باذنہ تعالٰی حقوق العباد سے صحائف اعمال خالی ہوکر بارگاہ عزت میں پیش ہوں ۔ حقوق مولا تعالٰی کیلیئے توبہ صادقہ کافی ہے ۔</p>
<p>التائب من الذنب کمن لاٌذنب لہ ۔ ایسی حالت میں باذنہ تعالٰی ضرور اس شب میں امید مغفرت تامٌہ ہے ۔ بشرط صحت عقیدہ ۔ وھو الغفور الرحیم یہ سنت مصالحت اخوان و معافی حقوق بحمدہ تعالٰی یہاں سالہا ئے دراز سے جاری ہے ۔ امید کہ آپ بھی وہاں کے مسلمانوں میں اجرا کر کے من سنٌ فی الاسلام سنٌتہ ً فلہ اجر ھا عمل بھا الٰی یوم القیامتہ لا ینقص من اجورھم شیاًکے مصداق ہوں ۔ یعنی جو اسلام میں اچھی راہ نکالے اس کے لئے اس کا ثواب ہے اور قیامت تک جو اس پر عمل کریں ان سب کا ثواب ہمیشہ اس کے نامہ اعمال میں لکھا جائے بغیر اس کے کہ ان کے ثوابوں میں کچھ کمی آئے ۔۔ اور اس فقیر ناکارہ ( اعلیٰحضرت )کے لئے عفو و عافیت دارین کی دعا فرمائیں ۔۔ فقیر (یعنی اعلیٰحضرت ) آپ کے لئے دعا کریگا ۔ اور کرتا ہے ۔۔سب مسلمانوں کو سمجھایا جائے کہ وہاں نہ خالی زبان دیکھی جاتی ہے ۔ نہ نفاق پسند ہے ‛ صلح و معافی سب سچے دل سے ہو ۔۔ "</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20864 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ہمارے پیارے باشندگان سمرا اور قرب جوار کی بستیاں آپ کے جذبہ محبت کو سلام!

موسم سرما کی آمد آمد ہے!!

استاذ کا خط شاگرد کے نام

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز