Hamari Aawaz

حضور شیخ طریقت: حیات و خدمات

سیرت و شخصیات ← علما و مشائخ
📅 23-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر: نازش المدنی مرادآبادی

ولادت باسعادتحضور نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کی ولادت باسعادت ۱۹ اپریل ۱۹۲۵ ء کو جد محترم علامہ سید نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ کے علمی و روحانی گھرانے میں ہوئی

تعلیم وتربیتآپ کا تعلق چونکہ ایک علمی و روحانی خاندان سے تھا اس لیے ابتدا ہی سے آپ علیہ الرحمہ کو علم دین سیکھنے کا ذوق و شوق عہد طفلی ہی سے تھا آپ جد محترم نے خاندانی رسم کے مطابق آپ کی رسم بسم اللہ خوانی فرمائی اور تعلیم و تربیت پر خاص توجہ فرمائی ابتدائی تعلیم اور ناظرہ قرآن مجید آپ نے اپنے جد محترم سے پڑھا پھر اس کے بعد عربی ادب و انشاء اور فقہ اصول فقہ کتابیں آپ نے جلیل القدر اساتذہ کرام سے پڑھیں بعد ازاں سند المحدثین محدث اعظم ہند علامہ مفتی سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز کی بارگاہ میں رہ کر تفسیر و حدیث کا درس لیا اس کے علاوہ امین سریعت مفتی اعظم کانپور مفتی رفاقت حسین اشرفی علیہ الرحمہ اور صدر العلماء أمام النحو علامہ مفتی سید غلام جیلانی محدث میرٹھی قدس سرہ العزیز سے کی مشہور و معروف کتب پڑھیں اور بدر کامل بن کر چمکے

اساتذۂ کرامآپ علیہ الرحمہ نے اپنے عہد انتہائی نامور اکابر علماء سے علم وفضل میں کمال حاصل جن میں سے چند کے اسمائے گرامی نیچے ذکر کیے جاتے ہیں

شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی سید نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہتاجدار سیادت محدث اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہعمدة المحققين امین شریعت مفتی اعظم کانپور مفتی رفاقت حسین اشرفی علیہ الرحمہآفتاب ہند سند المتکلمین فخر الاساتذہ إمام النحو صدر العلماء علامہ سید غلام جیلانی محدث میرٹھی قدس سرہ

بیعت وخلافتآپ علیہ الرحمہ اپنے جد محترم شیخ طریقت مرشد برحق حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نقی اشرف اشرفی الجیلانی قدس کے دست بابرکات پہ بیعت ہوئے آپ کے مرشد گرامی آپ سے بے لوث محبت و پیار کرتے اپنے وصال سے ہی نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کو اپنے جانشین نامزد فرمایا اور خلافت و إجازت سے بھی بہرہ ور فرمایا

خلفاے نعیم المشائخشہزادہ و جانشین نعیم المشائخ خطیب اعظم حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمدیہ اشرفیہ جائس شریف ہندحضرت علامہ مولانا سید اجمل اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جہانگیریہ کچھوچھہ مقدسہحضرت علامہ سید انوار اشرف ابن سرکار کلاںمجاہد سنیت علامہ ظہور احمد اشرفی باسنی ناگور راجستھان ہندخطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بکر اشرفی باسنی ناگور شریف راجستھانحضرت علامہ مولانا حافظ و قاری سعید اشرفی بانی و شیخ الحدیث دار العلوم فیضان اشفاق باسنی ناگور راجستھان ہند

اولاد و امجاداللہ کریم نے قبلہ شیخ طریقت نعیم المشائخ علیہ الرحمہ کو چھ صاحبزادے عطا فرمائے جو سب کے سب علم و ادب کے درخشندہ ستارے ہیںخلف اکبر کلیم الاولیاء تاجدار خطابت حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمدیہ اشرفیہ جائس شریف یو پی ہندمحقق عصر ڈاکٹر علامہ سید علیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالیحضرت علامہ مولانا صوفی سید قسیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی مہتمم اعلی جامعہ جائس (جائس شریف ہند)حضرت سید فہیم اشرفاشرفی الجیلانیحضرت سید شمیم اشرف اشرفی الجیلانیحضرت سید ندیم اشرف اشرفی الجیلانی

خدمت خلق:آپ علیہ الرحمہ ہمہ وقت خدمت خلق میں لگے رہتے اور مریدین کا خاص خیال فرماتے اور جب بھی کوئی مرید آپ کی بارگاہ میں دعوت کے لیے حاضر ہوتا تو آپ علیہ الرحمہ اس کے گھر ضرور تشریف لے جاتے بلکہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوا کہ گرمی کے موسم میں دوپہر کے وقت کوئی مرید حاضر ہوتا تو آپ علیہ اپنا آرام ترک کر کے مرید کے گھر جاتے اور یہ فکر کیونکر نہ ہو اس لیے کہ آپ خود فرماتے " مجھے اپنی تکالیف اور پریشانیوں کی کوئی پرواہ نہ نہیں ہے بلکہ مریدین کی تکالیف کا مجھے ہمہ وقت خیال رہتا ہے"

وصال:علوم و معارف کا یہ درخشندہ ستارہ 6 شعبان المعظم 1433 کو غروب ہوا آپ کی نماز جنازہ آپ خلف اکبر کلیم الاولیاء حضرت علامہ مولانا سید کلیم اشرف اشرفی الجیلانی مد ظلہ العالی نے پڑھاٸی اور آپ کو خانقاہ احمدیہ اشرفیہ جائس میں سپرد خاک کیا گیا.

ماخدومراجع: حیات شیخ طریقت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21293 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات

مناظر اہل سنت، مظہرِ اعلیٰ حضرت، شیر بیشہ سنت، علامہ حشمت علی خان علیہ الرحمہ

سرکار فخر بہار مفتی غلام رسول حشمتی علیہ الرحمۃ و الرضوان؛ حیات و خدمات (قسط اول)

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز