Hamari Aawaz

وسیم رضوی کی مذموم و جاہلانہ بیان کے خلاف ممبئی کے مشترکہ مکتبہ فکر کے محاذ نے کی کمشنر سے ملاقات، ساتھ ہی ساتھ ڈونگری پولیس سٹیشن میں کی ایف آئی آر درج

متفرقات
📅 17-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ڈونگری/ممبئی: 15 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) تمام ہی مکاتبِ فکر کے مشترکہ محاذ نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولھے سے ۱۵ مارچ کو ملاقات کی۔وسیم رضوی کی جاہلانہ گستاخی کے متعلق گفتگو کی۔کافی تفصیلی گفتگو کے بعد وفد کی جانب سے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ مشترکہ محاذ میں فرید شیخ(امن کمیٹی)،حافظ سید اطہر (رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ)،مولانا اعجاز کشمیری(امام و خطیب ہانڈی والا مسجد)،ظاہر عباس رضوی (نائب صدر آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ)،عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،جاوید شروف (چئرمین حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ)،ابراہیم تائی، سرفراز آرزو (مدیر روزنامہ ہندوستان)،شاکر شیخ (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،محمد روحِ ظفر،عبدالجلیل انصاری،محمد سراج،عطاءاللہ،مولانا خلیل الرحمٰن نوری،صفدر کرمالی،نبی اختر قریشی وغیرہ شریک رہے۔وسیم رضوی کے ذریعے کی گئی گستاخی کے سبب ملّت کا ہر ایک فرد برہم ہے اور حکومت سے فوری رد عمل کے اظہار کا طالب بھی۔لیکن تمام ہی مکاتبِ فکر کے علماء و قائدین نے عوام کو اشتعال سے بچنے کی یقین دھانی کروائی جس سے معاملہ پیچیدگی سے بچا ہوا ہے۔ لہٰذا علماء نے عدلیہ کے ذریعے منظم سمت میں کام انجام دیے جانے کی یقین دھانی کروائی اور تمام کو مشتعل نہ ہونے کی تلقین کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21574 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز