Hamari Aawaz

وسیم شیعہ نے آر۔ایس۔ایس۔ کی۲۰۰۲ء کی ترجمانی کی ہے

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 13-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا

تحریر: محمد توحید رضا علیمیامام: مسجد رسول اللہ ﷺ مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہنوری فائونڈیشن بنگلور کرناٹک

ہرصدی میں دشمنانِ اسلام الگ الگ صورت و شکل ولباس وزبان دین ِ اسلام کو بدنام کرنے مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کے نئے نئے طریقہ اپناتے ہیں آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے جب بھی دین اسلام پر پیغمبرِ خدا حضرت محمد مصطفی ﷺ پر قرآنِ پاک پر صحابہ کرام پراولیاء اللہ پر دشمنوں کی منظم سازش ہوتی ہے تو منجانب اللہ کوئی نہ کوئی مردِ خدا باطل کو شکت دینے کے لئے کھڑاہوجاتا ہے اور ہمیشہ ہمیشہ حق کامیاب ہوتا ہے باطل پاش پاش چھور چھور ہوکر رہ جاتا ہے حال ہی میں شیعہ رافضی وسیم لعنتی نے صحابہ کرام کی دشمنی میں کہا کہ یہ آیاتِ جہاد نبی ﷺ کے زمانہ میں نہ تھی بلکہ خلیفہء اول حضرت ابوبکرصدیق و خلیفہ ء دوم حضرت عمر فاروقِ اعظم وخلیفہء سوم حضرت عثمان ِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین نے ۲۶ آیاتِ جہادکو اپنی طاقت کی بنیاد پر شامل کیا ہے معاذاللہ اس لئے ان آیات کو قرآن ِ پاک سے نکالنے کی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے وسیم رضوی شیعہ نے وہ جنتی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی ہے جنہیں دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی گئی ہے انہیں عشرہ مبشرہ بالجنہ کہاجاتاہے اس میں حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمرفاروقِ اعظم حضرت عثمان ِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین کے نام شامل ہیں ۔پیغمبرے اسلا م حضرت محمد مصطفی ﷺ پر اللہ کی جانب سے بذریعہء جبریلِ امین جس طرح قرآنِ حکیم کا نزول ہوا تھا ٹھیک اسی طرح اس کی ایک ایک آیات اور ایک ایک لفظ آج بھی بلا کم وکاست محفوظ اور ہماری نگاہوں کے سامنے موجود ہے اسی لئے ہماری شریعت بھی مکمل ہے قرآن کریم بھی مکمل نازل شدہ ہے اس قرآن میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے (سورہ بقرہ آیت ۲)وسیم شیعہ لعنتی جیسے ہزاروں لاکھوں پیدا ہوجائیں مگر قرآنِ پاک سے ایک آیت بھی نکال نہیں سکتے اس لئے کہ پچھلی آسمانی کتابوں کی حفاظت انکے امتی کرتے تھے مگر قرآنِ پاک کی حفاظت امتی نہیں بلکہ خود اللہ رب العزت کرتا ہے سورۃُ الحجر آیت ۹ پارہ ۱۴میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور پیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں نزولِ قرآن سے آج تک بڑے بڑے نامور قرآن کو مٹانے کی مکمل کوشش کرچکے مگر وہ خود رُسوا ہوئے ذلیل وخوار ہوئے بدنام ہوئے عداوتِ قرآن عداوتِ اسلام عداوتِ نبی میں مربھی گئے لیکن قرآن جیسے نازل ہوا تھا آج بھی ویسے ہی موجود ہے ایک حرف کی تبدیلی نہیں ہوسکی شیعہ وسیم لعنتی جیسے بار بار پیدا ہوجائیں پھر بھی قیامت تک ایک حرف کی بھی تبدیلی ناممکن ہے اس لئے کہ اس کی حفاظت اللہ رب العٰلمین کررہاہے جس کی حفاظت اللہ کر ے اسے کوئی بدل نہیں سکتا وہ خود مٹ جائے گا مگر قرآن کبھی مٹنے والا نہیں ہے اس لئے کہ سورہ یونس آیت نمبر ۶۴ میں اللہ پاک نے کہالا تبدیلا لکمٰت اللہ یعنی اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں ۔

ہے قولِ محمد قولِ خدا ،فرمان نہ بدلا جائے گابدلے گا زمانہ لاگھ مگر، قرآن نہ بدلا جائے گا

وسیم شیعہ نے آر یس یس کی ۲۰۰۲ ء کی ترجمانی ہے۲۰۰۲میں آر یس یس کے سرسنگھ چالک کے ایس سدرشن نے مانگ کی ہے کہ مصر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں چلنے والے مدارس کے نصاب سے قرآن کی وہ چند آیتیں حذف کردی جائیں جو دیگر فرقوں کے ساتھ منافرت بڑھاتی ہیں ۔آر یس یس کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی آیات جن میں جہاد کا ذکر ہے یا جو کافروں سے دوستی سے منع کرتی ہیں وہی در اصل جہاد اور طالبان ذہنیت کی ذمہ دارہیں (۱۳ نومبر ۲۰۰۲ ء کے اخبارات) نام کتاب۔( آیاتِ جہاد کا قرآنی مفہوم)وسیم شیعہ نے آر یس یس کی۲۰۰۲ ء کی ترجمانی کی ہے وہ بھی ناکام ہوئے انشاء اللہ ضرور یہ بھی ناکام وذلیل ورُسوا ہوگا ۔مسلمانانِ ہند ملکِ عزیز کے آئین کے تحت اس کے ناپاک عزم وارادہ کوناکام بنانے کی ہرممکن کوشش کریں ۔

اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہےاتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائو گے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21795 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز