نعت پاک ؛آمد خاتم الانبیاء مقصود کائنات سرور کونین رحمت اللعالمین شفیع المذنبین حضرت محمد مصطفیٰﷺ

محمد شوقین نواز شوق فریدیخانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار9931491182

مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ کی آمد آمد ہےمبارک ہو شہ ہر دوسرا کی آمد آمد ہے

مناؤ خوشیاں محبوب خدا کی آمد آمد ہےبنائے دوجہاں شاہ ہدیٰ کی آمد آمد ہے

منائیں کیوں نہ خوشیاں ہم سجائیں کیوں نہ گلیوں کوہمارے رہنما و پیشوا کی آمد آمد ہے

بلائیں دور ہوں گی اور جہاں میں آئیں گی خوشیاںزمین پر دافع رنج و وبلا کی آمد آمد ہے

نہ گھبراؤ مسلمانوں تمھاری مغفرت ہوگیوہ دیکھو شافع روز جزا کی آمد آمد ہے

چھٹے گی دہر سے تاریکیاں اب روشنی ہوگیجہاں میں مظہر ذات خدا کی آمد آمد ہے

ربیع النور دوشنبہ کو بی بی آمنہ کے گھرمبارک ہو امام النبیا کی آمد آمد ہے

سجاؤ محفل میلاد اور نعتیں پڑھو مل کر"ربیع النور ہے خیر الوریٰ کی آمد آمد ہے"

خدا نے نور سے جس کے بنایا سارے عالم کواسی مختار کل نور خدا کی آمد آمد ہے

نبوت کی ہوئی تکمیل جس پہ ! شہر طیبہ میںاسی سرکار ختم الانبیا کی آمد آمد ہے

ہوا شوق فریدی جس سے یہ دونوں جہاں روشناسی شمس الضحیٰ بدرالدجی کی آمد آمد ہے

رقم کرتا ہوں اے شوقِ فریدی نعت میں جس کیاسی سلطان عالم مقتدیٰ کی آمد آمد ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

''جوامع الکلم'' حضور علیہ السلام کا ایک عظیم الشان معجزہ

غیب داں نبی کی غیبی باتیں