Hamari Aawaz

مولانا محمد اسحاق کے عرس میں تحریک فروغ اسلام کے قافلہ کی شرکت

متفرقات
📅 09-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>7- مارچ مطابق ۲۲؍ رجب المرجب بروز اتوار رات گیارہ بجے نیاز امیر معاویہ و امام جعفر صادق رضی اللہ عنہما کے بعد شہر مالیگاؤں کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مولانا محمد اسحاق مقصدؔ نقشبندی علیہ الرحمۃ کے عرس کے موقع پر تحریک فروغ اسلام شاخ مالیگاؤں کا ایک قافلہ مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی صاحب کی قیادت میں بڑا قبرستان حاضر ہوا۔ سب سے پہلے حضرت غلام نبی بابا مجذوب کے مزار پر حاضری دی گئی۔ وہاں نعت و مناقب کی محفل ہوئی۔ پھر اس کے بعد صاحب عرس مولانا اسحاق نقشبندی کے آستانے پر بھی محفل ہوئی۔ نیز صاحب عرس کے فرزند اصغر مولانا محمد نقشبندی مصباحی کے مزار پر بھی حاضری دی گئی۔ ہر سہ مقام پر مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی نے عالم اسلام اور بالخصوص ہندستان اور شہر کے اہلِ ایمان کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ہر جگہ مصباحی صاحب کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام اہل سنت شریک رہے۔محفل اور دعا کے بعد مزار کا احاطہ لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرہ سے گونج رہا تھا۔ واضح رہے کہ عرس کی تقریب کے سلسلہ علامہ احمد رضا ازہری اور مفتی نعیم رضا مصباحی نے غسل دیا۔ ایسی اطلاع محمد سعید رضا نے ارسال کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21781 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز