حضرت سید معین میاں کی خدمت میں مطبوعاتِ نوری مشن پیش کی گئیں
📅 02-03-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز
<p>۲۷؍فروری بروز سنیچر سہ پہر ممبئی کی سر زمین پر جانشین شہید راہِ مدینہ حضرت مولانا سید معین میاں اشرفی الجیلانی کچھوچھوی صاحب کی خدمت میں نوری مشن مالیگاؤں کی مطبوعات پیش کی گئیں۔ حضور معین میاں نے اشاعتی کاوش پر اظہارِ مسرت و طمانیت فرمایا۔ قلمی کاموں میں برکت کی دُعا کی۔ اِس موقع پر سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب موجود تھے۔ غلام مصطفیٰ رضوی نے مالیگاؤں سے انجام پذیر اشاعتی و علمی خدمات کا مختصراً تعارف پیش کیا۔ حضور معین میاں نے فرمایا کہ وقتاً فوقتاً مجھے سرگرمیوں کا پتہ چلتے رہتا ہے، اللہ تعالیٰ! استحکام عطا فرمائے اور فروغِ اہلسنّت کا مزید ذوق دے۔ میری دُعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔</p>
<p>ترسیل : نوری مشن مالیگاؤںیکم مارچ ۲۰۲۱ء</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں



