منقبت: حضرت مولا علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم
📅 26-02-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسیدارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج,بھدوہی،یو۔پی۔ انڈیا

فضیلت ہے یہ خاندانی علی کیحکومت رہی جاودانی علی کی

صداقت عدالت سخاوت شجاعتیہ کرتی ہیں سب ترجمانی علی

ہے سینوں میں جن کے صحابہ کی الفتانھیں پر ہو ئی مہربانی علی کی

خلافت کے مسند پہ ہوکر کے فائزحسن کو ملی ترجمانی علی کی

جہاں میں نہ مل پائے گا ان کا ہمسرحسین وحسن ہیں نشانی علی کی

خدامجھ کوتوفیق دے! زندگی بھرمیں کرتا رہوں مدح خوانی علی کی

کہو گردشوں سے کہیں اور جائیںمرے دل پہ ہے حکمرانی علی کی

وہ گمراہ فاسق وفاجرہوانہیں جس نے بھی بات مانی علی کی

بٹھاکر انھیں دوش پر اپنے "زاہد"نبی نے ہے کی قدردانی علی کی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم