Hamari Aawaz

کانپور کے دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر مولانا امین الحق کو مبارک باد

متفرقات
📅 26-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہردوئی: 26 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)جمیعت علماء کے زیر اہتمام جاجمو کانپور میں دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر ہردوئی کے علماء نے جانشین مجاہد اسلام مولانا محمد امین الحق عبداللہ قاسمی کو مبارکباد پیش کی اور تأثرات کا اظہار کیا۔ضلعی شاخ کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی ویاسر عبدالقیوم قاسمی نے مشترکہ طور پر مبارکبادی ودعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے والد گرامی حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نوراللہ مرقدہ کے نقش قدم کی اتباع اور حضرت کی سچی جانشینی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک مثالی ، بروقت اور حالات کے تناظر میں انتہائی کارآمد ، کامیاب تربیتی مذاکرے کا انعقاد کیا، باری تعالیٰ مولانا کو روز افزوں ترقیات سے ہمکنار فرمائے اور مزید عزم وحوصلہ عطاء فرماکر ملت اسلامیہ کا دانشمند قائد اور عظیم رہنما بنائے ، انہوں نے کہا مولانا سید محمود اسعد مدنی نے اوپن اسکول کا جو نظام مرتب کیا وہ ملت اسلامیہ کی نسل نو کے حق میں بہت مفید ثابت ہوگا، ضلعی عاملہ کے رکن مولانا محمد غفران بلگرامی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دوروزہ تربیتی مذاکرے میں شرکت کا موقع ملا، حضرت مولانا اسامہ نوراللہ مرقدہ کی یاد تازہ ہوگئی ، مولانا امین الحق سلمہ نے بالکل اپنے والد ماجد کے طرز پر پروگرام کا انعقاد کیا ، تربیتی مذاکرے میں علمائے کرام کے ذریعے جو ہدایات دی گئیں سبھی علماء نصب العین بناکر ان پر عمل درآمد کریں تو ملت اسلامیہ کیلئے موجودہ حالات کا مقابلہ آسان ہوگا ، جمعیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاء اللہ قاسمی نے کہا اسطرح کے تربیتی ورکشاپ انتہائی مؤثر اور سود مند ہیں کیونکہ اس سے حالات کو صحیح سمجھکر ان کے مقابلے کی صلاحیت پیدا ھوتی ھے اور مخلصانہ خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو تا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20566 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز