Hamari Aawaz

خواجہ غریب نواز کی زندگی محبت کا پیغام دیتی ہے: علامہ محمد سعید نظامی

متفرقات
📅 19-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی میں عرس خواجہ غریب نوازمنایا گیا</p>
<p>بستی: 19 فروری، ہماری آواز(محمد طاھر القادری)دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی میں عرس خواجہ غریب نواز منایا گیا جس کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین پیرطریقت خلیفہ حضور حبیب العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ محمد سعید نظامی ناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی نے کی حضرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ والوں کی محبت ہی اصل ایمان ہے ان سے آپ کی عقیدت جتنا مضبوط ہوگی آپ کا ایمان اتنا ہی زیادہ مضبوط رہےگااس لیے ان بزرگوں سے اپنی عقیدت کارستہ مضبوط رکھیںپروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جو اسلام کاچمن آپ کو ہرا بھرا نظر آرہاہے وہ انہیں بوریہ نشین اہل اللہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے یہ سچ ہے کہ ہندوستان میں ایک زمانے تک مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے مگر حکومت کی زور پر ایک بھی انسان کو کلمہ نہ پڑھاسکے مگر عطاۓ رسول خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ نےاپنے حسن اخلا ق عمدہ کردار پیار ومحبت سے نوے لاکھ لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیاکیونکہ مذھب کاتعلق دل سے ہوتاہے اور دل اخلاق ہی سے جیتا جاسکتا ہے اور یھی کام اہل اللہ نے کیاپروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد اسلم نظامی صاحب نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی ذات ہم تمامی لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے انھیں بزرگوں کے زندگی کو اپنا کر ہم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ادارے کے پرنسپل اور پروگرام کے صدر حضرت علامہ مولانا زین العابدین نظامی نے‌اپنے خطبہ صدارت میں کھا کہ آج دارالعلوم میں ہر سال کی طرح اس‌سال‌بھی جس طرح آپ لوگوں نے اس پروگرام کاانعقاد کیاہے اس سے بزرگان دین سے آپ کی عقیدتوں کااندازہ ہوتاہے انہیں بزرگوں کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رہو انشاءاللہ ہماری دنیا بھی آباد رہے گی قبر بھی روشن رہے گی اور آخرت میں بھی ہم کامیاب رہیں گے کیونکہ اہل اللہ کی حیات طیبہ سنت رسول کے سانچے میں ڈھلی ہوئی ہوتی ہےاس پر گرام میں حافظ دلشاد نظامی قاری محمد انیس نظامی مولوی محمد آصف نظامی نے نعت و منقبت کاحسین گلدستہ پیش کیا اور قاری محمد رفیق نظامی میں ہوں خواجہ کادیوانہ والی منقبت پڑھکر اہل محفل کے داد وتحسین کو حاصل کیااس پر وگرام کا آغاز نظام المساجد کے امام حضرت مولانا قاری انعام اللہ کی تلاوت سے ہواپروگرام کااختتام صلاۃ وسلام اور پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج محمد سعید نظامی صاحب قبلہ کی دعاؤں پر ہوا پروگرام کے بعد خواجہ غریب نواز کالنگر اور شیرنی تقسیم کی گئی جس کااہتمام حسنی کے مسلمانوں نے کیا تھا</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21869 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز