Hamari Aawaz

سید احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ کے لیے الغوث احمد بن خلف البلخی کی اپنے بیٹے کو وصیت

عمومی
📅 13-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>پیش کش: بزم رفاعیخانقاہ رفاعیہ، بڑودہ،گجرات9978344822</p>
<p>شیخ العارفین قدوۃ الاولیاء حضرت محمد بن الغوث احمد بن خلف البلخی الحسینی کے والد ماجد عالی مقام ومرتبہ اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں ان کے لئے مشعل راہ تھے۔</p>
<p>جب ان کی وفات کا وقت قریب ہوا تو انہوں نے اپنے بیٹے سید محمد سے کہا :کہ تم سید احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت کو لازم پکڑنا اور ان کے نقش قدم پر چلتے رہنا کیوں کہ وہ ائمہ اسلام کے بعد اولیاء امت کے شیخ ہیں اور ان کی تعلیمات سے مت منحرف ہونا، اور جان لو! تیری محبت ان کے لئے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے تو جب ان کے والد الغوث احمد بن خلف البلخی الحسینی کی وفات ہوئی تو وہ سید احمد کبیر رفاعی (رضی اللہ عنہ)کی خدمت میں حاضر ہوئے تو جب انہوں نے سید زادے کو دیکھا تو کھڑے ہو گئے اور قریب ہوکر سینے سے لگائے اور کہا : أهلا بهدية الغوث!اور ان کو سلسلہ میں داخل فرما کر خرقہ پوشی کی اور دعاؤں سے نوازا۔وہ مذہب حنفی کے بہت بڑے فقہی اور روایت کے بلند ترین محدث تھے،علما بخارا کی تخریج اور علماء سمرقند سے روایات نقل کئے۔بغداد شریف میں ان کی وفات ہوئی قریش کے قبرستان میں اپنے جدِ امجد الامام الکاظم رضی اللہ عنہ کے پایتی میں مدفون ہوئے۔</p>
<p>حوالہ۔عقودالآل ،مصنف علامہ ابو بکر بن محمد الأنصاری</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21705 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز