Hamari Aawaz

وزیر اعظم نے چوری چورا کے صد سالہ تقریب کا کیا آغاز، بولے: اجتماعی قوت ہندستان کو عظیم ترین طاقت ور ملک بنائے گی

متفرقات
📅 05-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>گورکھپور: 04 فروری (یو۔این۔آئی۔) وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ آج کا دن چوری چورا واقعہ کے سو سال پورے ہونے کا دن ہے، جو کہ آزادی کے لیے ملک کی جد وجہد میں ایک کلیدی اور یادگاری واقعہ ہے۔ وزیراعظم نے چوری چورا صد سالہ تقریبات کے اعزاز میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ۔ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بہادر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چوری چورا میں دی گئی قربانیوں نے ملک کی جد وجہد آزادی کی تحریک کو ایک نئی سمت فراہم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جو چوری چورا میں سو سال قبل پیش آیا تھا، صرف لوٹ مار کا وا۱قعہ نہیں تھا بلکہ چوری چورا کا پیغام اس سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔ لوٹ مار کن وجوہات کے تحت ہوئی، اس واقعہ کی کیا وجوہات تھیں، یہ دونوں باتیں یکساں طور پر اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے چوری چورا کی تاریخی جد وجہد آزادی کو ضروری اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سو سے شروعات ہو کر، چوری چورا کے ساتھ ساتھ ہر گاؤں پورے سال ہونے والے پروگراموں میں نمایاں قربانیوں کو یاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں اس طرح کی تقریبات کرنا جب ملک اپنی آزادی کی 75ویں برس میں داخل ہو رہا ہے ، یہ اس سے اور زیادہ نمایاں اور اہم بنائے گا۔ انہوں نے چوری چورا کے شہیدوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کی کمی پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے شہید تاریخ کے صفحوں میں نمایاں طور پر نہ شامل کیے جائیں، لیکن یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ ان کا خون آزادی کے لیے یقینی طور پر ملک کی مٹی میں ہی جذب ہوا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21388 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز