Hamari Aawaz

صحافیوں پر جھوٹے مقدمات کے متعلق تھرور اور سردیسائی نے سپریم کورٹ کا رخ کیا

متفرقات
📅 03-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز/نئی دہلی،3 فروری (پریس ریلیز) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور صحافی راجدیپ سردیسائی سمیت کئی سینئر صحافی یوم جمہوریہ کے تشدد پر کئے گئے ٹویٹس کے معاملے میں دہلی اور ہریانہ میں ان کے خلاف درج معاملوں میں راحت طلب کرنے کےلئے سپریم کورٹ کی پناہ میں چلے گئے ہیں ملک سے غداری،دشمنی کو بڑھاوا دینے اور مجرمانہ سازش کرنے کےلئے الزامات کے تحت مسٹر تھرور اور سردیسائی،مرنال پانڈے،ظفر آغا،پریش ناتھ،آنند ناتھ اور ونود کے جوس سمیت سینئر صحافیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ملزمین کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے آرٹیکل 21 کے تھت ان کی زندگی اور نجی آزادی کے حق اور آرٹیکل 19 کے تحت بولنے اور اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے تشدد کے سلسلے میں غلط رپورٹنگ کی اور غلط معلومات پھیلائی ۔ بندوق کی گولی کی وجہ سے مبینہ طورپر کسان کی موت کو غلط طریقےسے دکھانے کے لئے،انڈیا ٹو ڈے ٹی وی گروپ نے سردیسائی کو دو ہفتے تک نہیں دکھایا(آف ایئر کردیا) ۔ سردیسائی اس گروپ کے مشیر مدیر اور اینکر کے طورپر کام کرتے ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21791 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز