Hamari Aawaz

جمعیت علماء قائم گنج کے تحت منعقد انتخابی میٹنگ میں مفتی ظفر احمد قاسمی کا خطاب

متفرقات
📅 03-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>وطن عزیز کی آزادی میں جمعیت علماء کے اکابر نے بے دریغ قربانیاں پیش کیں</p>
<p>قائم گنج/ فرخ آباد (یاسر عبدالقیوم قاسمی)قائم گنج کے محلہ جٹوارہ میں جمعیت علماء کی مقامی شاخ کی انتخابی میٹنگ حافظ شاہنواز کی صدارت میں صبح 10/ بجے منعقد ہوئی، میٹنگ میں باتفاق رائے مفتی محمد منتظر قاسمی دوسری مرتبہ صدر اور مولانا واصف جمیل قاسمی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ اس دوران وسطی ریاست کے جنرل سکریٹری وضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی بطور شاہد موجود رہے۔ایک مینارہ مسجد مدرسہ تجوید القرآن میں منعقدہ نشست میں تبادلۂ خیالات کرتے ہوئے مفتی ظفر احمد قاسمی نے تنظیم کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، انہوں نے بتایا 1919میں جمعیت علماء ہند کا قیام برطانوی سامراج کے پنجۂ استبداد سے وطن عزیز کو آزاد کرانے ، اسلامی شعائر ، مآثر ومعابد و مذہبی تشخص کے تحفظ اور ملک کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عمل میں آیا، انہوں نے کہا جمعیتہ کے اکابر نے مذکورہ مقاصد کی تکمیل کیلئے بے دریغ قربانیاں دیں اور آج بھی جمعیت علماء ملک وملت کی تعمیر وترقی کے لئے بے لوث خدمات کے سبب مظلوموں کی مضبوط آواز کے طور پر متعارف ہے، انہوں نے بتایا اس وقت جدید ٹرم کی ممبر سازی مہم چل رہی ہے جو 14فروری تک جاری رہے گی ، انہوں نے اپیل کی کہ تنظیم کے استحکام اور ملی قیادت کی تقویت کیلئے گھر گھر جاکر ممبر سازی کی مہم کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ میٹنگ کی نظامت حافظ عبد الخالق نے کی۔</p>
<p>مفتی محمد منتظر قاسمی دوبارہ صدر منتخب</p>
<p>مفتی محمد منتظر قاسمی صدر، مفتی وسیم اکرم قاسمی، حافظ محمد وسیم، سماجی کارکن اشرف حسین صدیقی نائب صدور، قاری محمد نہال، قاری محمد مجیب، محمد غفران ، محمد اعظم سکریٹری، قاری وحیدالزماں خازن اور حافظ عبدالخالق ترجمان منتخب ہوئے، جبکہ بطور رکن ماسٹر محمد عمران ۔ محمد دانش۔ محمد طیب۔ حافظ محمد عاطف۔مولوی حذیفہ۔حافظ شعبان کا انتخاب عمل میں آیا۔ مفتی ظفر قاسمی نے سبھی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21970 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز