Hamari Aawaz

4 مئی سے 11جون کے درمیان ہوں گے سی۔بی۔ایس۔ای۔ بورڈ کے امتحانات

تعلیم
📅 03-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز/نئی دہلی، (02 فروری ) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ نے چار مئی سے شروع ہونے والے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) بورڈ کے امتحانات کی آج یہاں ڈیٹ شیٹ جاری کی۔کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 10 ماہ اسکول بند رکھنے پڑے جس کے سبب وزارت تعلیم نے رواں برس بورڈ کے امتحانات چار مئی سے 11 جون کے درمیان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ پریکٹیکل امتحانات مارچ میں ہی کروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تمام طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم میں داخلے کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 جولائی سے پہلے کیا جائے گا۔10ویں کے امتحانات چار مئی سے شروع ہو کر سات جون کو ختم ہوں گی، وہیں بارہویں کے امتحانات چار مئی سے شروع ہو کر جون میں ختم ہوں گی۔ 10ویں کا پہلا امتحان چار مئی کو اڑیہ، کنڑ اور لیپچا زبانوں کا ہوگا اور بارہویں کی انگلش الیکٹیو اور انگلش کور کے امتحانات اسی دن ہوں گے۔ مفصل ڈیٹ شیٹ سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی اور طالبات کو اسکولوں کی جانب سے بھی مہیا کروائی جائے گی۔مرکزی وزیر نے ڈیٹ شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا،’ جس طرح سے ایسی مہلک وبا کے دور میں بھی آپ نے جوش و خروش کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی تعلیم کو جاری رکھا‘ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی مشکل صورتحال آپ کے حوصلے کو چوٹ نہیں پہنچا سکتی ہے۔ آپ سبھی نے حقیقی تعلیم کے ہدف کو رکھا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اب آپ کو ترقی کی راہ سے کوئی روک نہیں سکتا۔ علاوہ ازیں مجھے پوار یقین ہے کہ کووِڈ۔19 کی ایسے مشکل حالات میں مسلسل طور پر جو اپنی تعلیم جاری رکھ سکتا ہے‘ وہ اسکول کے بورڈ امتحانات میں بھی ضرور اچھے نمبرات کے ساتھ پاس ہوگا‘۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20665 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز