Hamari Aawaz

درخت سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے گری گاڑی، 9 کی موت، 13 شدید زخمی

متفرقات
📅 01-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>بھونیشور: یکم فروری (ایجنسی) تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ کے تحت مرتہانڈی کے پاس ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل جانے کے حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 13 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات کوراپٹ ضلع کے کوٹپاڈ پولیس تھانے کے مرتہانڈی کے پاس قومی شاہراہ 326 پر ایک مسافر گاڑی کے ایک درخت سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے گرنے کے بعد 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں نے حادثے میں متاثر لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو کوٹپیڈ اسپتال لے گئے اور بعد میں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جگدلپور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ حالانکہ حادثے کی وجہ کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گاڑی تیز رفتار میں ہوگی اور شدید موڑ پر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہوگی۔مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں دکھ کا اظہارکیا اور سوگوار لواحقین کےتئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر پردھان نے زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے اور آنجہانی لوگوں کی روح کو سکون کی دعا کی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20616 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز