Hamari Aawaz

نوری مشن کے پروگرام میں اہم کتاب "نور کا سایہ نہیں" (از:اعلیٰ حضرت) کا اجرا…. مُعینیہ مسجد اور مدینہ مسجد میں محافل عرسِ اعلیٰ حضرت کا انعقاد

ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اعلیٰ حضرت کی خدمات مشعل راہ: مولانا نورالحسن مصباحی

متفرقات
📅 05-10-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>*اعلیٰ حضرت نے تحقیقاتِ علمیہ سے اکابرِ اسلام کی یاد تازہ کر دی: غلام مصطفیٰ رضوی)</p>
<p>مالیگاؤں: محبت رسولﷺ کا معیار ہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا- آپ کی خدمات کا اہم پہلو ناموسِ رسالت پر پہرا دینا ہے- آپ نے عظمت محبوبﷺ کے ہمہ جہت پہلوؤں پر کتاب و سنت کی روشنی میں مدلل لکھا- اس طرح کا اظہارِ خیال نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے تحت مسجد مُعینیہ میں منعقدہ عرسِ اعلیٰ حضرت میں حضرت مولانا نورالحسن مصباحی صاحب نے فرمایا- یکم اکتوبر جمعہ کی شب منعقدہ اس نشست میں آپ نے مثالوں اور دلیلوں کے ذریعے ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی خدمات کو اجاگر کیا اور تعلیمات کو مشعلِ راہ قرار دیا- محفل کا آغاز حافظ شاہد رضا کی تلاوت سے ہوا- ہاشم رضا نے نغماتِ رضا کی خوشبو بکھیر دی- تمہیدی کلمات میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کی کتاب "نَفْیُ الفَییٔ عَمَّنْ استَنَار بِنُورِہِ کُلُّ شَییٔ‘‘ کو نوری مشن نے بنام"نور کا سایہ نہیں" شائع کیا- اس کی تقسیم بھی آج ہو رہی ہے- اعلیٰ حضرت کی ذات جامعات میں محورِ تحقیق بن چکی ہے- محفل کا اختتام سلام اور دعا پر ہوا- اس موقع پر قاری محمد سعید برکاتی، حافظ عبدالوکیل، حافظ محمد اعجاز، عبدالقادر سیٹھ، عبدالمجید سیٹھ، عابد سیٹھ، ڈاکٹر جاوید چشتی، حاجی شیخ محمود سمیت علاقے کی متعدد شخصیات موجود تھیں- محفل سجانے میں نوری مشن کے اراکین میں فرید رضوی، شہزاد برکاتی، آصف رضوی، یاسین رضا، شاداب رضوی،امین رضا، سعد رضوی نیز متوسلینِ مسجد مُعینیہ نے اہم رول ادا کیا-اسی دن نمازِ جمعہ سے قبل مدینہ مسجد میں خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کا علمی اثاثہ ادب و تکریم مصطفیٰ ﷺ سے مرصع ہے- آپ کی کتابیں "الدولۃ المکیہ" اور "الامن والعلیٰ" تعظیم و توقیر کا درس دیتی ہیں- انگریز کی سازشوں کے مقابل اعلیٰ حضرت کی تعلیمات مشعلِ راہ اور مسلکِ سلفِ صالحین کی ترجمان ہیں- اعلیٰ حضرت نے تحقیقاتِ علمیہ سے اکابرِ اسلام کی یاد تازہ کر دی- ہر دو محافل میں کثیر تعداد میں عامۃ المسلمین نے شرکت کی-</p>
<p>رپورٹ: فرید رضوی، نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20509 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز