Hamari Aawaz

ہندوستانی میڈیا اور عوام

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 30-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>تحریر: سراج احمد نوری منظریصدر شعبہ نشر و اشاعت: تحریک فروغ اسلام(شاخ بریلی شریف)</p>
<p>میڈیا ایک ایسا ادارہ ہے جس کو جمہوریت کا چوتھا خمبا کہا جاتا ہے اور جو کسی بھی جمہوری ملک کی عوام کی ترجمانی کرتا ہے اور عوام کے مسایل کو حکومت وقت کے ایوان تک پہونچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ملک میں ہونے والے کرپشن اسکیم اور سیاسی غنڈہ گردی وغیرہ سے عوام الناس کو آگاہ و متنبہ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جو ایڈمنسٹریشن کو اپنی جوتی کورٹ اور قانون کو اپنی لونڈی سمجھتے ہیں وہ بھی میڈیا سے خوف کھاتے نظر آتے ہیں لیکن اگر جمہوریت کے اس چوتھے ستون کے رکھوالے ہی سیاست کی منڈی میں اپنے ضمیروں کو نیلام کر دیں تو پھر اس ملک کی جمہوریت و سیاست خطرے میں پڑ جاتی ہےدور رواں میں ایسے ہی کچھ حالات دنیا کے سب سے بڑے جمہوری اور مختلف مزاہب و تہزیب اپنے‌ دامن میں سمیٹے والے ملک ہندوستان کی میڈیا کے ہیں جس کی رپورٹنگ کا انداز نیوز ریڈنگ کا طریقہ اور اخبارات کی سرخیاں کچھ یوں ہی بیان کرتی نظر آ رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے دلوں کی آوازوں کو سننا بند کر دیا ہے اور اپنے ضمیروں کی بولی سیاست کی منڈی میں لگوا چکے ہیںابھی جس طرح ہندوستان کے حالات بنے ہوئے ہیں جس طرح اقلیت کسان‌ اور خاص کر مسلمانوں پر جس طرح ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے اور بات اب ظلم و تشدد سے نکل کر قتل و قتال تک پہنچ گئی ہے لیکن پھر بھی ہندوستانی میڈیا کو جو کردار ادا کرنا چاہیے اس سے ابھی کوسوں دور ہے نہ جانے کتنے لوگوں کو بے قصور مار دیا گیا مگر میڈیا مجرموں کو چھپا کر ملزمین کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہےاس وقت ہندوستان کے تمام مسلمان ابتلاو آزمائش کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں لہذا سبھی مسلمانوں اور خاص کر نو جوانوں کو تحمل مزاجی اور بردباری سے کام لینا چاہیےجزبات کی رو میں بہ کر کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے جھوٹے محبان وطن فریبیوں کو ظلم کرنے کا جواز مل جائےاس کا سیدھا علاج ہے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر دل و جان سے اپنے‌ آپ۔ کو پیش پیش رکھے پھر زندگی خود حفاظت کرےگیاللہ تعالیٰ طفیل محمد مصطفی ﷺ ہندوستان کے تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے آمین یا رب العالمین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20682 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز