Hamari Aawaz

لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

متفرقات
📅 27-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز/نئی دہلی، 27 جنوری (پریس ریلیز) کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے لال قلعہ کمپلکس میں کل لوگوں کے داخلے اور مذہبی جھنڈا لہرائے جانے کے واقعہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔مسٹر ٹکیت نے بدھ کو صحافیوں سے بات چیت میں لال قلعہ میں داخل ہونے اور وہاں جھنڈا لہرائے جانے والوں کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے لوگوں کا کن سیاسی پارٹیوں اور افراد سے تعلق تھا اس کی جانچ کرائی جانی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کسان مورچہ نے کسانوں سے لال قلعہ جانے کی اپیل نہیں کی تھ وہ پہلے سے مقررہ راستے پر آگے بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کے لئے پہلے سے مقرر کچھ راستوں کا محاصری کیا گیا تھا جس کی بھی جانچ کرائی جانی چاہیے۔کسان لیڈر نے کہا کہ جس کسی نے بھی پولیس ملازمین پر ٹریکٹر چڑھانے کی کوشش کی ان کی شناخت کی جانی چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ کسان تنظیموں اور پولیس کے درمیان سمجھوتے کے بعد یوم جمہوریہ کے موقع پر راجدھانی میں کسان پریڈ نکالنے پر اتفاق ہوا تھا۔واضح رہے کہ کل کسان پریڈ کے دوران کافی لوگ ٹریکٹر کے ساتھ لال قلعہ کے احاطے میں داخل ہوگئے تھے اور وہاں ایک مذہبی جھنڈا لہرایا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی. کسان تنظی تین زرعی اصلاحی قوانین کو منسوخ کرنے اور فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کو قانونی درجہ دیئے جانے کی مانگ کے ساتھ 63 دنوں سے راجدھانی کی سرحدوں پر دھرنا مظاہرہ کررہے ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21646 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز