غزل: رات کے وقت کھلا ہے وہ دریچہ کس کا
📅 13-12-2020
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان

کس کی آمد ہے کوئی اتنا ہے پیارا کس کارات کے وقت کھلا ہے وہ دریچہ کس کا

جھلملاتا ہے تصور اسے کیسے دیکھیںگھومتا رہتا ہے نظروں میں یہ چہرہ کس کا

کون ہے جس کو میری فکر لگی ہے اتنیمیری حرکت پہ لگا رہتا ہے پہرہ کس کا

کچھ پریشان ہوں چہرہ بھی پسینے میں ہے ترمیری باتوں میں کہاں ذکر بھی آیا کس کا

اجنبی شہر ہے محتاط ہی رہنا ہے ہمیںدھوکہ دے جائے کوئی کیا ہے بھروسہ کس کا

شور میں صاف سنائی نہیں دیتا ہے مجھےدل کی وادی میں ابھی نام یہ گونجا کس کا

میری غزلوں سے تھی فیضان جسے دل چسپیاس کے ہونٹوں پہ ابھی رہتا ہے نغمہ کس کا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا