نعت رسول: ہر شخص کی زبان پہ مدحت ہے آپ کی
📅 29-04-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: نذیر اظہرؔ کٹیہاری

ہر شخص کی زبان پہ مدحت ہے آپ کی"دنیا میں بے مثال رسالت ہے آپﷺ کی"

مفلس ہو یا امیر ، ملا ہے سبھی کو حقانصاف والی ایسی عدالت ہے آپﷺ کی

گر چاہتے ہو رب کی رضا تو یہ جان لوہر حال میں ضروری اطاعت ہے آپﷺ کی

اک بار آپ سے جو مِلا آپ کا ہواایسی بلا کی صورت و سیرت ہے آپﷺ کی

رحمان کہہ رہا ہے خود اپنی کتاب میںسب امتوں سے بہتر امت ہے آپﷺ کی

اپنا لیا ہے جس نے بھی اسوہ رسول کالاریب اس کے حق میں شفاعت ہے آپﷺ کیاپنی طرف سے دین میں کچھ بھی نہیں کہاوحیِ خدائے پاک ہی سنت ہے آپ ﷺ کی

اپناؤ اتحاد کو فرقوں میں نہ بٹوبے شک یہی سبھی کو نصیحت ہے آپﷺ کی

سر تَن سے ہو بھی جائے جدا کوئی غم نہیںاظہرؔ عزیز ، جان سے حرمت ہے آپﷺ کی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر