Hamari Aawaz

اعتقادی امور میں احتیاط لازم

عقائد و نظریات
📅 06-07-2022 👁 11 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: طارق انور مصباحی</p>
<p>یہ حقیقت مہر نیم روز کی طرح واضح وروشن ہے کہ ماضی قریب اور عصر حاضر میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کی طرح کوئی متکلم نہیں۔ان کے تلامذہ اور تلامذہ کے تلامذہ یعنی حضور مجاہد ملت,حضور حافظ ملت، حضور قاضی شمس العلما جونپوری اور ان کے معاصرین دینی امور میں حد درجہ احتیاط فرماتے تھے۔</p>
<p>عصر حاضر میں بعض ویڈیوز اور بعض تحریریں نظر نواز ہوتی ہیں جو شرعی اصول وضوابط کے موافق نہیں۔خواہ ایسی چیزیں کسی کی طرف بھی منسوب ہوں,ان سے پرہیز لازم ہے۔جو سمندر میں ڈوب رہا ہو,اسے بچانے کی کوشش کی جائے۔نہ کہ اس کی پیروی میں ہم بھی سمندر میں ڈوب جائیں اور ہم سب ہلاک ہو جائیں۔</p>
<p>اعتقادی مسائل میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کی تحقیقات پر عمل کیا جائے۔گرچہ وہ تحریریں فرد واحد کی ہیں,لیکن علمائے اہل سنت وجماعت نے ان تحریروں کو دیکھا,غور وفکر کیا اور صحیح پایا,پس قبول فرمایا۔اس طرح ان کی تحریریں اہل سنت وجماعت کے یہاں مستند ہیں اور سند کا درجہ رکھتی ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20427 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عید غدیر منانے کا حکم دینا کیسا ؟

ایمان میں شک اور بے یقینی کو ہرگز راہ نہ دیں۔!

فتنہ گوہر شاہی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز